لاہور (نامہ نگار) حساس اداروں نے صوبائی دارالحکومت سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں گرفتار دہشت گردوں کو فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی شعیب چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حساس اداروں نے سعودی نائب وزیر پر حملہ کرنے والے واقعہ مےں ملوث القاعدہ رہنما علاوی کے دو گرفتار بیٹوں علی اور صدیق کو سعودی عرب کے حوالے کیا تو انہوں نے اپنے ایک ساتھی شعیب چیمہ کی فیصل آباد موجودگی کی نشاندہی کی جس پر حساس اداروں نے شعیب چیمہ کو فیصل آباد سے گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت سے بھی دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق حکیم اللہ محسود سے بتایا جاتا ہے جبکہ شعیب چیمہ حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی ہے۔ این این آئی کے مطابق اس کے قبضے سے خودکش جیکٹس و دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔