نیٹوافواج کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے مسئلے کو امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

پاکستانی وزیرخارجہ نے یہ بات واشنگٹن میں امریکی سینیٹرجان کیری سے ملاقات کے دوران کہی ۔ ملاقات میں امریکہ میں پاکستانی سفیرحسین حقانی بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیٹو کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نا قابل قبول ہے ، اس معاملے پر پاکستانی عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے ۔ اس موقع پرامریکی سینیٹرجان کیری نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی ہرطرح سے مدد کرنا اورملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتا ہے۔ پاکستانی حکومت بھی اپنے عوام کی رائے امریکہ کے بارے میں مثبت بنانے میں مدد کرے۔ جان کیری نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ وہ امریکی امداد تو چاہتے ہیں مگرامریکہ کو پسند نہیں کرتے۔ پاکستانی سیاسی رہنماؤں کوچاہیئے کہ وہ امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے اس ابہام کوختم کریں۔

ای پیپر دی نیشن