امریکی ڈرون حملوں کے خلاف آج شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ ، میرعلی اور دتہ خیل میں مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال۔

Sep 30, 2010 | 12:56

سفیر یاؤ جنگ
شمالی وزیرستان میں رواں ماہ امریکی جاسوس طیاروں نے سب سے زیادہ حملے کئے ہیں جس میں درجنوں بے گناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ شمالی وزیرستان کے شہریوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔آج اسی سلسلے میں مختلف علاقوں میں ان حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔ اس موقع پرشمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں اورقصبوں میں تمام کاروباری مراکز اور بازاربند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی مکمل طورپر معطل ہے ۔  ڈرون حملوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میرانشاہ ، میرعلی اوردتہ خیل میں احتجاجی مظاہروں کے ساتھ  ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔
مزیدخبریں