سوات کی تحصیل کبل میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں دوشدت پسند مارے گئے ، ادھردرہ آدم خیل میں فورسز نے دس عسکریت پسندوں کو گرفتارکرلیا ۔

Sep 30, 2010 | 13:21

سفیر یاؤ جنگ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دونوں شدت پسند تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیری سے تحصیل مٹہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ جب یہ شدت پسند بیاکنڈ کی چیک پوسٹ پرپہنچے توانہوں نے وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کردی ، فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوں شدت پسند موقع پرہلاک ہوگئے ۔ مارے جانے والے ایک شدت پسند کا نام محب اللہ سکنہ شنگوتی تحصیل مٹہ جبکہ دوسرے کا نام محمد خان سکنہ گل جبہ کبل بتایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈونگہ ٹمبرخیل سے دس شدت پسندوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے
مزیدخبریں