ملک میں بجلی کا بحران ٹل نہیں سکا ، شہری علاقوں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

پیپکو حکام کے مطابق اس وقت  بجلی کی کل پیداوار بارہ ہزار سات سو بتیس میگاواٹ جبکہ طلب سولہ ہزارپانچ سو بہتر میگاواٹ ہے۔ جس سے شارٹ فال تین ہزارآٹھ سو چالیس میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ شارٹ فال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں  چھ سے آٹھ  جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی  بندش بارہ گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ پیداواری یونٹس کو گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوارمتاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب ایک بار پھر سے بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ پنجاب کے شہروں حافظ آباد اور نارووال میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ ان علاقوں میں لوگوں نے واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن