کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےعلامہ حسن ترابی قتل کیس میں تین ملزمان کو سزائے موت اورتین کوعمرقید کی سزا سنا دی۔

علامہ حسن ترابی خودکُش حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس آنند رام ہوتوانی کی عدالت میں ہوئی ، جسٹس آنند رام نے ملزمان سلطان محمود ، محمد امین اورمحمد رحمان پر علامہ حسن ترابی کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک،ایک لاکھہ روپے جرمانہ کی سزاجبکہ خودکش حملے میں معاونت کرنے پر تین ملزمان اکبر خان، اشفاق قریشی اور رحیم اللہ کو عمر قید اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ، واضح رہے کہ علامہ حسن ترابی کو چودہ جولائی دو ہزارچھ میں سہراب گوٹھ کے نزدیک عباس ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے باہرخود کش حملہ کرکے قتل کیا گیا تھا،اس حملے میں اُن کے بھانجے علی عمران ترابی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن