پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ نیٹو کی جانب سے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف وزری پر صرف مذمت تک محدود نہیں رہیں گے۔ اب حکومت کو دوست اور دشمن میں فرق واضح کرنا ہوگا۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر دفترخارجہ نے نیٹو سے شدید احتجاج کیا ہے اور وزیراعظم نے بھی اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کرکے تمام تفصیلات منظرعام پرلائیں گے۔