میاںنوازشریف اسلام آباد میں ڈونرز کانفرنس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کو نہیں بلکہ حکومت کی پالیسیوں کو غلط کہ رہے ہیں اور سسٹم کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت کی اصلاح جلد ہونی چاہیے ورنہ جس طرح پہلے اڑھائی سال اپوزیشن نے گزارے ہیں۔ اب اگلے سال ایسے نہیں گزریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس کو قائم رکھنے کے لیے آرمی چیف کے ساتھ تصویریں بنوا کر لوگوں دکھانا پڑے کہ تمام معاملات ٹھیک جا رہے ہیں۔