چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے سپریم کورٹ نےحکومت کودس اکتوبرتک مہلت دے دی ہے۔

چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید تین ہفتے کی مہلت طلب کی تھی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے جمعرات کوسماعت کے دوران عدالت کوبتایا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے صدر، وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف کے مابین مشاورت جاری ہے۔ جس پرچیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی این آراو نظرثانی کیس کی درخواست عدالت نے تیرہ اکتوبرکو سماعت کا فیصلہ کیا ہےاور سپریم کورٹ کا سترہ رکنی بینچ جب اس اپیل کی سماعت کرے گا توجواب دینے کے لیے چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تقرری ضروری ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہےکہ دس اکتوبرتک چیئرمین نیب کی تقرری کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن