امریکی حکومت کے ترجمان رابن رافیل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اورپاکستان نے کیری لوگربل کے تحت تراسی کروڑدس لاکھ ڈالرزامداد سے متعلق معاہدے پردستخط کر دیئے ہیں۔ رابن رافیل کا کہنا ہے کہ امدادی رقم کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے، پاکستان اورامریکی عوام کوواضح طورپربتایاجاسکے گا کہ یہ امداد کہاں کہاں استعمال کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی امداد، صحت، تعلیم ، زراعت اورتوانائی سے متعلق مختلف شعبوں پراستعمال کی جائے گی۔