الطاف حسین نے سانحہ تیس ستمبر اوریکم اکتوبرانیس سواٹھاسی کے کی بائیسویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ سانحہ سندھی اوراردوبولنے والوں کے اتحاد کو ختم کرنے کی گھناؤنی سازش تھا۔

ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ لندن سے جاری  بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ امن دشمن عناصر نے منظم سازش کے تحت تیس ستمبر اور یکم اکتوبر انیس سو اٹھاسی کو سندھی اور اردو بولنے والے سندھیوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہوسکی۔  نائن زیروکراچی میں اجتماع میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ڈپٹی کنوینرانیس قائمخانی، ارکان رابطہ کمیٹی، صوبائی وزراء، سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنوں سمیت سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے عزیزو اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حیدر آباد میں بھی سانحہ کی یاد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن