ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو امریکی عدالت کی جانب سےچھیاسی برس سزا سنانے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ملتان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاررندھاوا نے کی۔ ریلی چوک نواں سے شروع ہوئی اور ملتان پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پرعافیہ صدیقی کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پرمقررین نے کہا کہ چھیاسی برس سزا سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔  

ای پیپر دی نیشن