حکومت نے برسلزمیں تعینات سفیر کوہدایت کی ہے کہ کرم ایجنسی میں نیٹوہیلی کاپٹرز کے حملے پر وہ نیٹوہیڈ کوارٹرزمیں پاکستان کا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیٹو ہیلی کاپٹرز کی جانب سے فرنٹیئر سکائوٹس سکیورٹی کی چوکی پرحملے کی شدید مزمت کرتا ہے اورمطالبہ کرتا ہے کہ اس سلسلے میں فوری اورمکمل وضاحت پیش کی جائے،  اتحادی افواج کی جانب سے ایسے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں جبکہ پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کونقصان پہنچے گا۔ کرم ایجنسی میں جمعرات کو نیٹو فورسز کے دوہیلی کاپٹرز کے میزائل حملوں میں ایف سی کے تین اہلکارشہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن