پاکستان ایک خودمختار ملک ہے،جو کسی بھی عالمی طاقت کا دباﺅ قبول نہیں کریگا، جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دے گا۔ حنا ربانی کھر

Sep 30, 2011 | 02:38

سفیر یاؤ جنگ
آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم کی افتتاحی تقریر کے بعد وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے آل پارٹیز کانفرنس کو اپنے دورہ امریکا اور وہاں قیام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی موقف امریکا سمیت پوری دنیا کے سامنے رکھااور واضح کیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن اتحادی کے طور پر کام کر رہا ہے اور اس جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاںبھی پاکستان نے دی ہیں۔ جنگ میںسب سے ذیادہ پاکستان کانقصان ہوا ہے جس سے اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ امریکا سمیت پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور امریکا سمیت کسی بھی عالمی طاقت کا دباﺅ برداشت نہیں کریگا جبکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔پاکستانی الزامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ انہوں نے واشنگٹن پر واضح کردیا ہے کہ آج پاکستان پر جس حقانی نیٹ ورک کی سرپرستی کا الزام لگایا جا رہا ہے یہ وہی حقانی نیٹ ورک ہے جو وائٹ ہاﺅس کی پیدا وار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کل تک وائٹ ہاﺅس میں موجود تھا جس کے ساتھ سابق صدر رونالڈ ریگن نے تصاویر بھی بنوائیں۔ ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ سے کہہ دیا ہے کہ مسلسل الزام تراشیوںسے وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم اتحادی سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔
مزیدخبریں