واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کا کہناتھاکہ امریکہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ چاہتاہے کیونکہ ایسا کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اگر پاکستان سے دہشت گردوں کو کہیں سے کوئی مدد کی جارہی ہے تو اسے بند ہونا چاہیے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتاہے۔ دونوں ممالک کےدرمیان دہشتگردی کےخلاف جنگ سمیت کئی معاملات پرمفادات مشترک ہیں۔