وزیراعظم ہاوس کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج کی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں پچھلے دو ان کیمرہ اجلاسوں کی قرار دادوں اور اس سے پہلے ہونے والی دو آل پارٹیز کانفرنسوں کے اعلامیوں کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ اس اعلامیے میں پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ واضح طور پر لکھ دیا گیا ہے کہ ہر ماہ نا صرف پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا بلکہ اس کی رپورٹ بھی پارلیمنٹ میں پیش کی جایا کرے گی۔ اس طرح آج کی اے پی سی کے اعلامیے پر عملدرآمد کا ٹائم فریم دے دیا گیا ہے۔