اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کورقم کی کمی دور کرنے لیے دو سو چون ارب پچیس کروڑ روپے فراہم کردیئے ہیں۔

Sep 30, 2011 | 05:52

سفیر یاؤ جنگ
اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعےبینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے دو سو چون ارب پچیس کروڑروپے فراہم کردیئے ہیں۔مرکزی بینک کو بینکوں کی جانب سے تین سو چھالیس ارب پینسٹھ کروڑ روپے کے ٹریژری بل فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔اسٹیٹ بینک نے تیرہ اعشاریہ دو چھ فیصد شرح سود پر دو سو چون ارب پچیس کروڑ روپے کے ٹریژری بل خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دورکی۔
مزیدخبریں