گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا، اور اس دوران ملک کے کسی بھی حصے میں خاطر خواہ بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نور پور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہااس کے علاوہ اسلام آباد میں چونتیس، لاہور چھتیس، کوئٹہ تیس، مظفرآباد چونتیس، ملتان پینتیس، کراچی تینتیس، پشاور پینتیس، گلگت تیس، مری بائیس اور فیصل آباد میں درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک میں بارش کا امکان نہیں۔