غریب عوام کو ہیلتھ پالیسی کے تحت صاف پانی اور سینی ٹیشن کی بنیادی سہولتیں فراہم کرینگے: ملک قیوم

Sep 30, 2012

لاہور(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر صحت ملک عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان مں ہر سال ڈھائی لاکھ بچے آلودہ پانی کے استعمال سے پیدا ہونیوالی بیماریوں کے سبب موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ملک میں دوران زچگی اموات کی شرح بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہہے ہمارے دس کروڑعوام سینٹی ٹیشن کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ ان حالات کے پیش نظر تحریک انصاف نے اپنی ہیلتھ پالیسی میں تمام شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی اور سینی ٹیشن کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو بنیادی حیثیت دی ہے۔

مزیدخبریں