لاہور (پ ر) معاونین وزیراعلیٰ پنجاب عثمان تنویر بٹ، نذیر خاں سواتی، ملک محمود الحسن، حاجی اسلم ہتھوڑا نے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید اقتدار کا بھوکا اور مفاد پرست سیاستدان ہے۔ زندہ دلان لاہور نے جلسہ میں شرکت نہ کر کے اپنی نفرت کا اظہار کر دیا ہے۔ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے۔ تبدیلی صرف میاں نواز شریف ہی لائیں گے۔ عوامی فلاحی ریپڈلیس منصوبہ کی مخالفت کرنے والوں کو زندہ دلان لاہور ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیں گے۔