لندن (اے پی پی) دنیا کو امن پیغام دینے کیلئے لندن میں اسلحے کی منفرد نمائش میں رکھے گئے اسلحے کو مختلف طریقوں سے سجا کر پیش کیا گیا کسی رائفل کو نوٹوں سے سجا کر رکھا گیا اور کسی کو کپڑوں سے، نمائش میں موجود ایک رائفل نے لوگوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے جس کے ہر حصے کو خوبصورت نگینوں اور مختلف رنگوں کی تتلیوں سے سجایا گیا۔