لاہور (خصوصی رپورٹ) ہانگ کانگ کے ارب پتی تاجر سیسل شاﺅ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص اس کی اکلوتی بیٹی جیجی شاﺅ سے شادی کریگا اسے 65 ملین ڈالر کی رقم بطور انعام ملے گی۔ امت رپورٹ کے مطابق اس پیشکش پر ہالی وڈ کے اداکار اور فلمسازوں کے علاوہ دنیا بھر کے نوجوان رابطہ کرنے لگے۔ ہم جنس پرستی سمیت متعدد برائیوں میں مبتلا جیجی شاﺅ کے مطابق امریکہ، برطانیہ، پرتگال، ایتھوپیا، ترکی، اٹلی اور چین سمیت دنیا بھر کے 30 سے زائد ممالک کے بے شمار لوگوں نے اسے شادی کا پیغام دیا ہے۔