اسلام آباد (ثناءنیوز ) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک نے گزشتہ روز پشاور میں بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہونے والے بم ڈسپوزل سکواڈ کے انسپکٹر حکم خان کی جرا¿ت اور بہادری کے اعتراف میں بعداز مرگ ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انسپکٹر حکم خان نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر جس جرا¿ت اور بہادری سے پشاورمیں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے اپنی جان دی اور دشمنوں کے ارادوں کو خاک میں ملایا اس پر پوری قوم کو انسپکٹر حاکم خان پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے انسپکٹر حاکم خان کے بیٹے کو ایف آئی اے میں نوکری دی جائےگی ۔ وزیر داخلہ نے مرحوم کی فیملی سے دلی تعزیت کی۔