بعض حریت پسند رہنماءانتخابات پر ”میچ فکسنگ“ میں ملوث رہے ہیں: یاسین ملک

سرینگر (آن لائن)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے اعتراف کیا ہے کہ کچھ حریت پسند رہنما انتخابات پر میچ فکسنگ میں ملوث تھے جبکہ انہوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں یاسین ملک نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع معاملہ ہے اور کشمیری عوام گزشتہ چھ دہائیوں سے اس کے حل کےلئے جدوجہد کررہے ہیں وہ بھارتی سیکرٹری خارجہ رنجن متھائی کے بیان پر رد عمل دے رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ بھارت کے اٹوٹ انگ کشمیر نے پر امن طور پر اپنے مستقبل کا انتخاب کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ تاریخ کا دوبارہ مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ متھائی کا بیان ناقابل قبول اور تباہ کن ہے ۔ان بیانات سے ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو انتخابات کی حمایت کرتے ہیں ۔یاسین ملک نے بعض حریت پسندوں کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل اور پھر ان میں حصہ لینے کے حوالے سے کہا کہ ان لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ وہ ذاتی اور پارٹی مفادات کی خدمت کرتے ہوئے اصل میں کشمیری عوام کے مفادات کو قربان کررہے ہوتے ہیں۔ وہ میچ فکسنگ سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچائیں گے ۔یہ لوگ کسی صورت کشمیر کاز کو فائدہ نہیں پہنچاتے بلکہ بھارت کے مفادات کے تحفظ کےلئے کام کرتے ہیں ہمیں ایسے عمل سے دور رہنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...