پاکستان کرکٹ بورڈ میں جمہوری سیٹ اپ لانے کی تیاریاں مکمل

 اسلام آباد(ثناءنےوز)آئندہ سال جون میں پاکستان کرکٹ بورڈ میںآ ئی سی سی کی ہدایت کی روشنی میں جمہوری سیٹ اپ لانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ اسی کے تحت پیٹرنز ٹرافی کا نام پریذیڈنٹ ٹرافی کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے سرپرست اعلی صدر پاکستان آصف علی زرداری ہیں۔ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے نام تبدیل کرنا واضح اشارہ ہے کہ پی سی بی اب اپنے نظام کو جمہوری انداز میں چلانا چاہتا ہے۔ پی سی بی حکام کئی میٹنگز میں جمہوری نظام لانے پر بحث کرچکے ہیں، بورڈ کے آئین میں تبدیلی کی جائے گی جس کے تحت ریجنز چیئرمین کرکٹ بورڈکومنتخب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن