لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر آج پاکستان بمقابلہ بھارت ٹی 20 ورلڈکپ کرکٹ میچ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے حصہ کے طور پر پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑی سکرینوں پر دکھایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں پنجاب سٹیڈیم فیروزپور روڈ لاہور، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد، جناح سٹیڈیم گوجرانولاہ، علامہ اقبال چوک نزد ریلوے سٹیشن سیالکوٹ، نواز شریف پارک مری روڈ راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس گرا¶نڈ نزد سٹیٹ بنک ملتان میں بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔