لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور چیمبرکے نومنتخب صدر فاروق افتخار، نومنتخب سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ اور نومنتخب نائب صدر میاں ابوذر شاد نے آئندہ سال کو "توانائی پر توجہ" کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران کے حل کے لیےتجاویز حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں نے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت الیکشن کمشنر میاں مظفر علی نے کی۔ انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ سستی بجلی کے لیے ہائیڈل اور متبادل ذرائع کے پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرے۔
لاہور چیمبر نے آئندہ برس کو ”توانائی پر توجہ کا سال“ قرار دیدیا
Sep 30, 2012