جھنگ: فیصل صالح، عابدہ حسین سمیت 13 افراد پر پانی چوری کا مقدمہ

جھنگ (نامہ نگاران) سابق وفاقی وزرا فیصل صالح حیات اور بیگم سیدہ عابدہ حسین سمیت جھنگ کے متعدد بااثر افراد پر نہری پانی چوری کرنے پر تھانہ قادرپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کینال شاہ جیونہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او کی تحریری درخواست پر پولیس نے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما عابدہ حسین ان کے بیٹے عابد امام، فیصل صالح حیات ان کے بھائی سابق ضلعی نائب ناظم جھنگ سید اسد حیات اور سابق وزیر مملکت سید افتخار علی بخاری سمیت 13 ملزمان کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کیا جس کے مطابق سابق وفاقی وزرا سمیت دیگر ملزمان نے راجباہ مسن مائنر بحدرقبہ موضع رتہ متہ، دوسیرہ اور شاہ جیونہ سے کٹ لگا کر اپنے اپنے رقبہ جات کو ناجائز طریقے سے سیراب کیا۔

ای پیپر دی نیشن