قتل کے 2 مجرموں کو سزائے موت، 2 کوعمرقید

Sep 30, 2012

لاہور + فیروزوالا (وقائع نگار خصوصی+نامہ نگار) قتل کے دومقدمات میں 2 مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عرفان احمد سعید نے دوہرے مقدمہ قتل کے مجرم فخر زمان کو سزائے موت جب کہ دیگر مجرموں محمد خاں اور ظفر کو دس دس سال قید کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق مجرموں نے دو افراد کو قتل اور آٹھ افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیروزوالا نے نھانہ مرارکے صدر کے مقدمہ قتل کے مجرم جاوید کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ دے کر دو مجرموں یعقوب اور افضل کو عمرقید کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے طابق مجرموں نے شبیر حسین کو قتل کیا تھا۔

مزیدخبریں