بلوچستان کا مسئلہ کوئی ایک جماعت یا فرد حل نہیں کرسکتا، اس کے لیے تمام جماعتوں کومل کربیٹھنا ہوگا۔ چوہدری شجاعت حسین

Sep 30, 2012 | 17:11

سٹی رپورٹر


کراچی آمد کے بعد ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل مشاہد حسین نے کمیٹی کوپیش کردیا تھا، انہوں نے کہا کہ نکات چھ ہوں، سات ہوں یا پھرآٹھ لیکن اصل نقطہ ایک ہی ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کیا جائے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ سندھ کا مسلہ سندھ کے عوام ہی حل کریں گے، ہماری جماعت سندھ میں ہے بھی اور نہیں بھی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پیرپگارا کے ساتھ ہیں اوران کا بلوچستان سے پرانا رشتہ ہے، اس موقع پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حل کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس میں تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتیں شامل تھیں، کمیٹی کی تجاویزپرعمل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ملڑی اورسول بیوروکریسی ہے جو صوبے کے مسائل حل کرنا نہیں چاہتے۔

مزیدخبریں