غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یکے بعد دیگرے کاربم دھماکوں سے عراق لرزاٹھا، سب سے زیادہ زوردار دھماکہ دارالحکومت بغداد سے بیس کلو میٹردورتاجی کے علاقے میں ہوا جس میں تین کاروں کوالگ الگ نشانہ بنایا گیا، تاجی میں ہونے والے کاربم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے، پولیس اورہسپتال ذرائع کے مطابق بقیہ دھماکوں میں چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق میں سلسلہ وارکاربم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔
Sep 30, 2012 | 18:31