برسلز کے ضلع ایٹربیک میں چارافرادکا قتل پولیس کے لئے ایک معمہ بن کررہ گیا ہے،غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بائیس سال قبل بھارت سے برطانیہ منتقل ہونے والی فیملی کے سربراہ جسپیر سنگھ نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے تین بیٹوں اور اہلیہ کی لاشیں خون میں لت پت گھر میں پڑی ہیں،پولیس نے موقع پرپہنچ کا لاشوں کو قبضہ میں لے لیا اورواقعہ کی تحقیق شروع کردی، بچوں کے والد نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیق کرکے معلوم کریں کہ اس کے خاندان کو کس نے اس بے دردی سے قتل کیا
چار افراد کےاس بیہمانہ قتل پر ایٹر بیگ کے مئیر وینسنٹ دی وولف کے مطابق اس طرح کے حادثے بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں۔یہ بدقسمتی ہے کہ وہ اس خاندان کوبچانے میں کچھ نہیں کرسکے
برسلزمیں نامعلوم افراد نے بھارتی نژاد سکھ خاتون اوراسکے تین بیٹوں کوقتل کردیا۔
Sep 30, 2012 | 18:38