پرتگال میں بھی ہزاروں افراد حکومتی کٹوتی اور بچتی اقدامات کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔

جنرل کنفیڈریشن ورکرز کی کال پر دارالحکومت لزبن میں نکلنے والی ریلی میں ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے بھرپورشرکت کی۔ مظاہرین حکومت کی جانب سے انکم ٹیکس میں اضافے کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معاشی اصلاحات مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ دوسری جانب حکومت بجٹ خسارے کو کم کرنے کیلئے متعدد بچتی اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ پرتگال گزشتہ چالیس سال سے بدترین کسادبازاری کا شکار ہے اور یہاں بیروزگاری میں بھی واضح اضافہ ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن