آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہزاروں افراد نے مقتول آئرش خاتون جیلین میگھر کے اعزاز میں امن ریلی نکالی۔ مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کرکے مقتول خاتون سے یکجہتی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر شرکا نے پھول اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر امن کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکا اس جگہ پر بھی گئے جہاں قتل کے بعد خاتون کی لاش ملی تھی۔ دوسری جانب پولیس نے جیلین کے قاتل ایڈرائن ارنسٹ بیلے کو گرفتار کرلیاہے۔
آسٹریلیا میں مقتول آئرش خاتون جیلین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
Sep 30, 2012 | 18:48