کولمبومیں جاری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اوپنر عمران نذیر آٹھ رنز
بنا کر عرفان پٹھان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ بیٹنگ آرڈرمیں تبدیلی کر کے شاہدآفریدی کو تیسرے نمبر پر لایا گیا لیکن وہ بھی چودہ رنز کی اننگز کھیل کر بالاجی کی گیند پر سریش رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ناصرجمشید چار اورکامران اکمل پانچ رنز بنا کر یوراج سنگھ کا شکار بنے۔ شعیب ملک نے اٹھائیس رنز بنا کر پاکستان کوکسی حد تک مشکل سے نکالنے کی کوشش کی، ایشون نے انکی وکٹ لی۔ عمراکمل اکیس رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ یاسر عرفات آٹھ رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے والے عمرگل بارہ رنز پربالاجی کا شکار ہوئے۔ سعید اجمل نے ایک رن سکور کیا۔ رضا حسن کوئی گیند نہ کھیل سکے۔
بھارت کی جانب سے بالاجی نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے، ایشون اور یووراج سنگھ نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے ایک سو انتیس رنز کا ہدف دیدیا۔
Sep 30, 2012 | 20:54