گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب کر لیا ہے

سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کیے جانے کے بعد اتوار کے دن سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ اور محکمہ اطلاعات کےافسران کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں دفاترپہنچنےکی ہدایت کی۔ اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے اطلاع بذریعہ ٹیلیفون کی گئی۔ ارکان اسمبلی کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اجلاس میں ضرور شرکت کریں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے بلدیاتی آرڈیننس پر بحث اوراہم قانون سازی متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن