گورنرہاوس لاہور میں بند روڈ پرآتشزدگی کے نتیجہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردارلطیف خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ سراغ لگایا جائے کہ ایسی فیکڑیوں کا قیام کسے عمل میں آیا، جن میں مزدروں کے لیے ہنگامی حالات کے لیے دروازےبھی نہیں رکھے گئے۔ اس پریہ ظلم کہ پنجاب حکومت نےان فیکٹریوں کی انسپیکشن بھی بند کی ہوئی تھی، اور صرف چھ ماہ قبل ہی اجازت دی گئی۔
نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے سندھ کے دورے کے دوران متاثرین کے حوالے سے بات توکی، ان کیلئے ایک دھیلا بھی خرچ نہیں کیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپورکا کہنا تھا کہ لاہوربند روڈ
میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ حکومت جاں بحق افراد کی زندگیاں تو نہیں لوٹا سکتی لیکن امداد کے ذریعے ان کے دکھوں کا کسی حد تک مداوا کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اس بات کویقنی بنائیں کی فیکٹریوں میں ہنگامی صورتحال کے لیے اخراج کے راستے بھی ہوں، تاکہ مزدورں کی زندگی محفوظ بنائی جاسکیں انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اورپیپلزپارٹی غریب عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔