”جے یو آئی“ عوامی گروپ کے نام سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی“

Sep 30, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ و شوری نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیئے رابطہ عوام مہم چلانے اس حوالے سے ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنونشن منعقد کر نے کا فیصلہ کیا ہے یہ اجلاس مو لا نا رشید احمد لدھیانوی کی صدارت میں جامعہ مدنیہ میں منعقد ہو ئے جے یو آئی نے بلدیاتی انتخا بات میں عوامی گرپ کے نام سے الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے ضلعی جماعتوں کو مختلف جماعتوں اور گروپس سے رابطے کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس میں مو لا نا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مو لا نا محمد امجد خان،پیر فیاض حسین شاہ، قاری ثناءاللہ، قاری امجد سعید اور دیگر شریک تھے نے اجلاس نے ناموس رسالت کے قانون میں جاوید ہاشمی اورشریں مزاری کی طرف سے تبدیلی کے مطا لبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی او ر کہا کہ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کی ہر سازش کا جے یوآئی مقابلہ کرے گی ،اجلاس نے مطا لبہ کیا کہ حکومت بلدیاتی انتخا بات کی تاریخ کاا علان جلد کرے۔

مزیدخبریں