”مجرموں کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت سزائے موت کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے“

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تمام مکاتب فکر پر مشتمل اتحاد”ملی مجلس شرعی“ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ سنگین جرائم کے مرتکب لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ ا نہوں نے مغرب کے فلسفہ¿ جرم و سزا کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہل مغرب کو معاشرے سے زیادہ مجرموں سے ہمدردی ہے جو غیر فطری ہے۔ علماءکرام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی قوتوں کا دباﺅ مسترد اور پاکستان میں سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد کے لئے ہر قدم اٹھائے۔ ملی مجلس شرعی کا اجلاس اتوار کے روز ہوا جس کی صدارت علامہ احمد علی قصوری نے کی۔ شرکاءمیں پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، حافظ عاکف سعید، مولانا راغب حسین نعیمی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، حافظ ساجد انور، عبدالوحیدشاہ اور قاری احمد وقاص، مولانا سید محمد توقیرو علامہ فخرساجدی، مولانا محمد وسیم خان اور حافظ محمد نعمان حامد شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن