لاہور (نامہ نگار) باٹا پور میں پرانی دشمنی پر پانچ افراد نے فائرنگ کرکے کار سوار دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پھلروان گائوں کے محمد ارشد کی اپنے رشتے داروں عارف وغیرہ سے دشمنی تھی۔ محمد ارشد اپنے کزن فرید کے ساتھ جارہا تھا کہ جلوموڑ کے قریب گھات لگائے شاہد، ارشد، عارف اور ان کے دو نامعلوم ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ محمد ارشد اور فرید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے جمع کرا دیں۔ پولیس نے مقتول ارشد کے بھائی اصغر علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔
باٹاپور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، 2 کار سواروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
Sep 30, 2013