پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے قصہ خوانی بازار بم دھماکے میں مردہ قرار دیا جانے والا شخص زندہ نکل آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سہراب نامی شخص کو مردہ قرار دیکر تابوت میں ڈال دیا گیا تھا، نوجوان کی چلتی نبض دیکھ کر تدفین روک دی گئی۔ نوجوان کی نعش کو ہسپتال انتظامیہ نے ورثاء کے حوالے کیا تھا۔ سہراب کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پشاور دھماکہ، مردہ قرار دیئے جانے والا شخص زندہ نکل آیا
Sep 30, 2013