لندن( آئی این پی ) برطانوی میڈیا نے امریکی ڈرون حملوں اور پشاور میں دہشت گردی کے بیک وقت ہونے والے واقعات پر سوال اٹھا دیا۔ برطانوی ویب سائیٹ ’’نیوز ٹرائب‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے یہ عجیب اتفاق ہے مسلسل دونوں اتوار پشاور دہشت گردی کا شکار ہوا اور اسی دوران پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے بھی ہوئے لیکن دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے میڈیا اور قوم کی نظریں پشاور پر لگی رہیں اور ڈرون حملے اور اس میں ہونیوالی ہلاکتیں پس پردہ چلے گئے ۔رپورٹس کے مطابق ایک ہی دن میں مسلسل دو بار پشاور میں دہشت گردی اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے کوئی سازش ہیں یا پھر حسن اتفاق ؟