نائیجریا میں ہاسٹل پر حملہ 50 سے زائد طلبہ قتل

Sep 30, 2013

ابوجا (اے پی پی+ اے ایف پی) نائیجریا میں علیحدگی پسند بوکوحرام کے شدت پسندوں نے ہاسٹل پر حملہ کرکے50 سے زائد طلبہ کو قتل کردیا ہے۔ 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد80 سے تجاوز کرگئی ہے۔اتوار کو ذرائع ابلاغ کے ابتدائی اطلاعات کے مطابق نائیجریا فوج نے کہا کہ علیحدگی پسند شدت پسندوں نے شمال مشرقی علاقے میں واقع ملک کے بڑے کالج پر دھاوا بول دیا اور ہاسٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فوج اور سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کردی ہیں۔ کئی طلبہ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔ ریاست بورنو کے مقامی حکومت کے ترجمان الحاج ماروگانا کا کہنا ہے کہ بورنو ریاست کے تمام ٹیلی فون کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں کیونکہ شدت پسند ٹیلی فون نظام کو منصوبہ بندی کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

مزیدخبریں