جیل فوٹوگرافرز کے مسائل

Sep 30, 2014

سید نعیم حیدر نقوی
 جیل فوٹو گرافرز 1984ء میں سکیل 8 میں بھرتی ہوئے تو محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے 47 فوٹو گرافرز کا سکیل 8 تھا۔ مورخہ 01-07-1989 سے گورنمنٹ آف پنجاب نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے تمام فوٹوگرافرز کو سکیل 8 سے 13دے دیا۔ گورنمنٹ پنجاب کی میرٹ پالیسی کے مطابق 15سالہ سروس مکمل ہونے پر سکیل 14اور 25 سالہ سروس مکمل ہونے پر سکیل16 دیا جا رہا ہے اور بھرتی ہونے پر سکیل13 دیا جارہا ہے۔  محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے فوٹو گرافرز کو یہ سکیل فیڈرل گورنمنٹ کے فوٹو گرافرز کی طرز پر دئیے جا رہے ہیں۔ تمام سرکاری محکمہ جات سے کم سکیلوں پر سروس کر رہے ہیں۔  بنیادی پے سکیل 8  میںریٹائر کئے جانا ہمارے ساتھ ناانصافی اور قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ہم  گرافرز کی سفارشات کی سمری محکمے کے ارباب اختیار نے گورنمنٹ آف پنجاب اور سیکرٹری فنانس پنجاب کو مورخہ 15-07-2003 لیٹر نمبر 30536 مورخہ 21-06-2004 لیٹر نمبر 3029142 مورخہ 21-01-2008 لیٹر نمبر 2083 اور مورخہ 22-01-2009 لیٹر نمبر 3081 بھجوائے گئے جن پر آج تک عمل درآمد نہ ہوا۔ہم ٹیکنیکل جیل ملازمین کو عرصہ 30 سالوں سے اپ گریڈیشن سے محروم رکھنا سروس میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔جہاں ہزاروں ملازمین کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے ہمیں نظر انداز کیوں کیا جار ہا ہے۔ جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان از خود نوٹس لیتے ہوئے فوٹوگرافرز کو محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے برابر سکیل 01-07-1989 سے دئیے جانے والے احکامات گورنمنٹ آف پنجاب اور محکمہ فنانس کو بجٹ دیئے جانے کے احکامات دیں تاکہ قانون کی حکمرانی کا بول بالا ہوسکے۔ 

مزیدخبریں