پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس آج لندن میں ہو گا، پاکستان پر مزید پابندیوں کا خدشہ ‘10نئے کیس رپورٹ، تعداد 184 ہو گئی

Sep 30, 2014

لندن/اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں پولیو کی پریشان کن صورتحال پر اہم اجلاس آج لندن میں ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیو پر قابو نہ پانے کی پاداش میں پاکستان پر مزید پابندیوں کا خدشہ ہے۔ انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ صورتحال کا جائزہ لے گا۔ اجلاس میں دنیا کو پولیو سے درپیش خطرات پر تفصیلی غور ہو گا۔ پاکستان اپنا سابقہ ریکارڈ توڑنے سے 11 کیسز دور ہے۔ مزید برآں  ملک بھر سے پولیو کے 10 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق پولیو کیسز کی تعداد 184 ہو گئی۔ قبائلی علاقوں سے 7، خیبر پی کے سے 2 اور کراچی سے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزیدخبریں