اسلام آباد (نیشن رپورٹ) وفاق نے سپریم کورٹ میں سابق صدر مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف جواب جمع کراتے ہوئے استدعا کی ہے کہ سابق صدر مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالا جائے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5رکنی بنچ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت کر رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ اگر سابق صدر کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تو وہ واپس نہیں آئیں گے ان کیخلاف کئی مقدمات زیرسماعت ہیں۔ آن لائن کے مطابق وفاق نے مشرف کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ مقدمے کی سماعت اٹارنی جنرل کی استدعا پر یکم اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔
مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے: وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب
Sep 30, 2014