موچھ: قتل کے تنازع پر فائرنگ پی ٹی آئی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق

موچھ (نامہ نگار) قتل کی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے مخالف کو تحریک انصاف کے رہنما سمیت گولیوں سے چھلنی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رہتاس خان نے 6 برس قبل گائوں سوانس میں فائرنگ کرکے محمد نواز عرف منا کے بھائی امیر عبداللہ فوجی کو قتل کردیا تھا تاہم ملزم عدالت سے بعد ازاں بری ہوگیا۔ گزشتہ روز رہتاس خان عدالت میں پیشی کے بعد اپنے دوست اور تحریک انصاف کے رہنما شیر احمد خان ملوانہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر گائوں واپس جارہا تھا کہ راستے میں کھڑے محمد نواز خان عرف منا نے فائرنگ کردی جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کرکے حملہ آور کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...