کراچی (اے ایف پی) پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 25 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس افسر محمد نواز نے بتایا کہ ان مچھیروں کی کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں اور انہیں کاغذات مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں سے توقع ہے کہ بھارتی مچھیروں کو جیل بھیجا جائے گا۔