کینسر ہسپتال کیلئے عطیات کبھی پاکستان نہیں پہنچے خواجہ آصف ‘عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا تو عمران مشرف کے ساتھی تھے: پرویز رشید

Sep 30, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بیرون ملک پاکستانیوں کے کینسر ہسپتال کیلئے عطیات کبھی پاکستان نہیں پہنچے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے ڈاکٹر عافیہ اور ملا ضعیف کو امریکہ کے حوالے کرنے والے خورشید قصوری تحریک انصاف کے سر کا چاند ہے جب عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا گیا تو عمران خان سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھی تھے۔ خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو فرانس میں بانڈز اور مسقط میں زمین کی خریداری کے معاملے کا بھی جواب دینا چاہئے۔ عمران مسقط میں جائیداد کی سٹہ مارکیٹ کے کھلاڑی ہیں۔ بیرون ملک سے سرمایہ واپس لانے کا درس دینے والے خود پیسے واپس لائیں۔

مزیدخبریں