اسلام آباد (انعام اللہ خٹک/ دی نیشن رپورٹ) عمران کے حلقے این اے 56 کے تقریباً تمام لوگوں نے بجلی کے بل جمع کرا دئیے ہیں اور سول نافرمانی کی عمران خان کی اپیل کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ دراصل تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے سب سے پہلے بل جمع کرانے سے انکار کیا مگر آئیسکو کے ایس ڈی او عبدالودود خان سے ملاقات میں اپنا کنکشن کاٹے جانے کی وارننگ کے بعد بل جمع کرا دیا تھا۔ آئیسکو کے عہدیدار کے مطابق تحریک انصاف کے اکثر ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے اپنے گزشتہ ماہ کے بجلی کے بل جمع کرا دئیے ہیں۔ این اے 56 راولپنڈی میں تحریک انصاف کا بڑا مقبول حلقہ ہے جہاں سے عمران نے 80 ہزار ووٹ لئے تھے۔